Ainko islam aur maghrib شیخ اکبر نے یہ کتاب
Shipping Estimate
USA
- USA
- CAN
- USA
- CAN
Ships within 48 hours · Estimated delivery Aug 12 - Aug 17
Pay in 4 interest-free payments of $81.25 Learn more
Ships within 48 hours · Estimated delivery Aug 12 - Aug 17
شیخ اکبر نے یہ کتاب اہل تصوف کے تین گروہوں کے لیے لکھی اور ہر باب کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ یہ تین گروہ : 1- صاحب کشف محققین، 2- شیوخ، 3- سالکین و مریدین ہیں۔ شیخ نے ابواب کتاب میں ایک سا اسلوب نہیں اپنایا بلکہ اسلامی افلاک کو فہم سے قریب تر کیا ہے، تاکہ ہر طالبِ ہدایت، مرید اِس سے نفع اٹھا سکے۔ جبکہ ایمانی اور احسانی افلاک کو فہم سے دور رکھا ہے؛ اِس غیرت سے کہ کہیں نااہل کی ان تک رسائی نہ ہو جائے، اور وہ اِن کا دعوی نہ کر بیٹھے۔ لہذا ان دونوں افلاک میں اشاروں کی زبان اپنائی گئی، استعارہ بندی کی صنف کا بھرپور استعمال کیا گیا، معانی اور الفاظ کو اس حدتک مبہم رکھا گیا کہ محض عبارت پڑھنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ لہذا جہاں جہاں شیخ اکبر نے فہم کا اسلوب اپنایا وہاں عربی عبارت اور اردو ترجمہ شیخ کے اسلوب سے قریب تر ہے۔ ان مقامات پر بات سمجھ بھی آتی ہے اور سمجھائی بھی جا سکتی ہے۔ لیکن جو مقامات اصل عربی میں ابہام کے متقاضی ہیں اُن عبارات کی کما حقہ درست ترجمانی کسی صاحب کشف ہستی کے لیے ہی ممکن ہے، جو ذوق سے ان مقامات پر مطلع ہوا ہو۔ ہم نے اپنے شیخ احمد محمد علی کی وساطت سے اس بارے میں کچھ جمع تفریق کی ہے لیکن پھر بھی اِن مقامات پر شیخ کا حقیقی مدعا بعینہ بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ امید ہے شیخ ہمارا عذرقبول کریں گے۔اسی طرح کتاب کے قارئین سے بھی ہماری گزارش ہے کہ وہ اپنے مقام اور مرتبے کے حوالے سے اس سے فائدہ اٹھائیں۔ اگر بعض اعلی مقامات میں اردو ترجمہ یا عربی متن بھی حقائق سے دور ہوتا دکھائی دے تو حقائق پر ہی بھروسا کریں۔
’’درویش: اقبالؒ کی یاد میں‘‘ اقبالؒ اور عرفان الحق صاحب کے افکار کی مماثلتوں کے تفصیلی مطالعہ کے نتیجے میں یہ خیال راسخ ہوا کہ یہ کتاب ’’درویش: اقبالؒ کی یاد میں‘‘ تشکیل دی جائے۔ الحمدللہ
Pages: 498
Category: Polictics
including gravity and the laws of motion
Ainko islam aur maghrib شیخ اکبر نے یہ کتابPages: 328 Category: Children Book