Mid-century edit · Free shipping over $85 · Shop teak & mustard
USD850.00 USD879.00

Pay in 4 interest-free payments of $212.50 Learn more

Urdu Kay Nadar Wa Kamyab Shaksi Khaky - Part 2 - اردو کے نادر و کمیاب شخصی خاکے hindustani fil حکایت دراز ہوئی جاتی ہے

SKU: 77141281926
4.2

Shipping Estimate
USA
  • USA
  • CAN

Ships within 48 hours · Estimated delivery Aug 29 - Sep 3

Description

حکایت دراز ہوئی جاتی ہے مگر کیسے کہوں کہ یارِ من حسنین جمال کی کہانی ہے۔ اس دوران، ہم دونوں ”ہم سب“ پر بہت دن جزوقتی ہم کار بھی رہے۔ ”ہم سب“ کی رسائی اور امکان محدود تھے۔ حسنین جمال کے عزائم لامکاں کی خبر لاتے تھے۔ ایک روز لاہور میں جمے جمائے روزگار کا بستر لپیٹا اور اسلام آباد میں نئی ذمہ داریاں قبول کر لیں۔ ’’حوریاں رقص کناں ساغر شکرانہ زدند‘‘ کشائشِ رزق کی صورت بھی نکلی اور پڑھنے والوں کی پذیرائی ایسی کہ موجودہ نسل میں شاید ہی کسی نثر لکھنے والوں کو اس مختصر مدت میں تعداد اور تحسین کے اعتبار سے اتنے پڑھنے والے نصیب ہوئے ہوں۔ ہم دونوں بھائیوں کے صحافتی تصور میں البتہ ’’ہر چند کہیں کہ ہے نہیں ہے‘‘ والا بال آ گیا کہ حسنین جمال نے سیاست، معیشت اور تمدن جیسے موضوعات سے ہاتھ اٹھا لیا۔ زبان و بیان کی خوبیاں وہی جو ابتدا ہی سے ہویدا تھیں۔ مگر اب توسن خیال کو روزمرہ زندگی کے ایسے پہلوؤں کی طرف موڑ دیا جو اپنی جگہ اہم تھے لیکن افتادگان خاک کی پلکوں پر گراں بار بنیادی سوالات سے گریز پائی کی چغلی کھاتے تھے۔ ’’آگ تھے ابتدائے عشق میں ہم / اب جو ہیں خاک انتہا ہے یہ‘‘ حسنین بھائی کا یہ گمنام دوست تھامس مان کے اس قول کا قتیل ہے، In our times the destiny of man is defined in political terms۔ ایک طرف میرا ضمیر ہے دوسری طرف دوست۔ افلاطون کا معروف قول اپنی جگہ لیکن مجھے اپنے دوست کے لیے اس طرح کھڑے ہونا ہے جیسے ای ایم فاسٹر نے دوست کو تین تالیوں کا اعزاز بخشا تھا۔ حسنین جمال، ڈٹے رہو۔ وہی لکھو جو تمھیں خوشی دے۔ دوستی کی دیانت کا تقاضا تھا کہ میں اپنا اختلاف بیان کروں۔ آپ کے احترام، مرتبے اور مقام سے انکار ممکن نہیں۔ دعا ہے کہ آپ کے قلم کی رفتار میں رکاوٹ نہ آئے اور آپ کی تخلیقی صلاحیت کا سرچشمہ ہمیشہ مثبت سوچ، صاف گوئی اور انسانی ہمدردی کے موتیوں سے لبریز رہے۔

in addition to explaining numerous textual questions

Niazi of the Eastern Command was the man whose fate it was to direct the operation which resulted in the dismemberment of Pakistan

Katharine Graham

زندان خانے میں بِلکتی ہوئی زندگی کی ترجمان غالباً ستمبر 1970ء کا پہلا ہفتہ تھا کہ جیل میں اسیر طلبہ نے صبح صبح شور مچایا، ’’راجہ بھی آ رہا ہے‘‘ انھوں نے اخبار سے اس کی گرفتاری کی خبر پڑھی تھی۔ شام کو اسے بھی ہمارے ساتھ ’’سی کلاس‘‘ کی تنگ ترین کوٹھری میں دھکیل دیا گیا۔ اب تکلّف کی کوئی گنجائش باقی نہ تھی۔ جلد ہی مجھے محسوس ہوا کہ یہ شخص خاصا دل گُردے کا مالک ہے۔ غم، دُکھ اور یاسیت کے طوفان میں بھی مسکرانے کا حوصلہ رکھتا ہے۔ راجہ کے آنے سے صحنِ زنداں کی کلفتیں بہت ہلکی ہلکی نظر آنے لگیں۔ وہ لطیفے، ہنسی مذاق اور فقرہ بازی کا ماہر ہے۔ ہم پانچ آدمی اس مختصر سی جگہ پر سوتے۔ راجہ موم بتّی جلا کر رات رات کراہتی ہوئی زندگی کے مختلف پہلو قلم بند کرتا۔ اس کتاب کی بہت ساری یادداشتیں میرے سامنے لکھی گئیں اور بہت سے ایسے واقعات جہاں زبان ترجمانی نہیں کر پاتی، اس نے خونِ جگر میں اُنگلیاں ڈبو کر لکھے اور شاید یہ اسی کا حصّہ تھا۔ وہ اپنے حُلیے سے چی گویرا بھی لگتا ہے اور ہپی بھی، کبھی کبھی مولوی اور اکثر فلاسفروں کی طرح بھی دکھائی دیتا ہے۔ وہ طالبِ علم بھی ہے، ادیب بھی اورمقرّر بھی۔ دُشمنوں کے لیے وبالِ جان اور دوستوں کے لیے ’’جند جان‘‘ لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ وہ انتہائی حسّاس آدمی ہے۔ ’’راجہ بہت اچھا لکھتا ہے‘‘ میں یہ نہیں کہوں گا۔ اس کا فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔ اگر میں نے کچھ کہا تو آپ شاید ’’دوست نوازی‘‘ کا فتویٰ عائد کر دیں۔ بہرحال میں جانتا ہوں کہ آپ کا فیصلہ راجہ کے حق میں ہو گا۔ شبِ زنداں کی عکاسی ہر فرد کے بس کا روگ نہیں کیونکہ اس کٹھن راہ میں کئی مقام ایسے بھی ہیں جہاں مروجہ زبان محسوسات کی ترجمانی نہیں کر پاتی۔ تاہم راجہ نے اپنی حسّاس طبیعت کے باعث اس ماحول کے دُکھوں کو بہت قریب سے محسوس کیا ہے۔ یہ کتاب زندان خانے میں بِلکتی ہوئی زندگی کی ترجمان ہے۔ جیل پر اس سے پہلے بھی بہت کچھ لکھا گیا لیکن مجھے یہ کہنے دیجیے کہ راجہ کی یہ درد بھری تصنیف اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ معراج محمد خان (نامور سوشلسٹ، دانشور اور فلسفی)

Urdu Kay Nadar Wa Kamyab Shaksi Khaky - Part 2 - اردو کے نادر و کمیاب شخصی خاکے hindustani fil حکایت دراز ہوئی جاتی ہےPages: 540 Category: Biography, Shaksi Khaky

Exchange/Return Notes
  • We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
  • Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
  • To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
  • Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy

You may also like

recommand products